18 اپریل 2012 - 19:30

بغداد میں ایک دہشتگردانہ حملے میں کم سے کم انیس افراد شہید اور آٹھ ایرانی زائرین سمیت تیرہ افراد زخمی ہوگئے ہيں ۔

ابنا: آج صبح بغداد کےشیعہ علاقے حی العامل ، الکاظمیہ ، الزعفرانیہ اورفلسطین روڈ پر پانچ بم دھماکوں ہوئے جن میں کم سےکم سترہ افراد شہید اور تیرہ زخمی ہوگئے۔

شمالی بغداد کےعلاقےکاظمین میں ایرانی زائرین کےراستےمیں ایک بم دھماکے میں آٹھ ایرانی زائرزخمی ہوگئے ہيں۔

درایں اثنا صوبہ کرکوک میں ہونےوالےدھماکوں کےنتیجےمیں بھی چھبیس افراد زخمی ہوگئے۔ سامرا سےبھی کئی بم دھماکوں کی خبریں ملی ہیں ۔ایک عراقی پولیس اہلکار شہربعقوبہ میں ہونےوالےبم دھماکےمیں ماراگیاہے۔

صوبہ الانبار کے شہرالرمادی میں درکاربم دھماکوں میں آٹھ افراد جاں بحق اور تیرہ زخمی ہوگئے۔ عراقی ذرائع کاکہنا ہے کہ امریکہ اورعلاقےکےبعض عرب ممالک دہشتگردوں کواسلحہ اور مالی مدد فراہم کرتےہيں۔....... /169